بلوچستان بھر میں موبائل سروس معطل ہونے سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا
کوئٹہ:ملک بھر کی طرح صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں موبائل ،انٹر نیٹ ، فیس بک، ٹوئیٹر ، واٹس ایپ، اور موبائل ڈیٹا سروس معطل ہونے سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑ رہا ہے جبکہ میڈیا اور دیگر کاروباری شعبوں سے وابستہ اداروں اور ملازمین کو امور کی انجام دہی میں شدید دشواری پیش آرہی ہے، انٹر نیٹ واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا سروس معطل ہونے کی وجہ سے طلباءکو تعلیمی کے حصول میں مشکلات پیش آرہی ہیں، عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ جدید دور میں انٹر نیٹ سروسز معطل ہونے سے عوام کو امور کی انجام دہی میں جن مسائل کا سامنا ہے وہ سب کے سامنے ہے، اس وقت انٹر نیٹ کی سروس معطل ہونے سے الیکٹرانک ، پرنٹ ، سوشل میڈیاا ور سمیت انٹر نیٹ سے وابستہ تمام شعبوں میںامور کی انجام دہی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے جاری کردہ بیان میں موبائل انٹر نیٹ سروس کو تاحکم ثانی معطل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، یاد رہے کہ وزارت داخلہ نے موبائل انٹر نیٹ سروس معطل کرنے کے احکامات جاری کئے تھے موبائل انٹر نیٹ سروس کے معطل ہونے سے مختلف کمپنیوں اور کاروباری شعبے کو شدید نقصان اٹھانا پڑا۔


