دفتر خارجہ کے دو افسروں سمیت پانچ ملازمین کورونا وائرس کا شکار، قرنطینہ کردیا گیا

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے پر وزارت کے متاثرہ ملازمین کو قرنطینہ کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق وزارت کے دفاتر میں کم سے کم افرادی قوت کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے وزارت خارجہ میں کورونا کیسز کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کا پھیلاو روکنے کیلئے ٹیسٹ مثبت آنے والوں کو قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔ وائرس سے متاثرہ افراد میں 2 افسران سمیت 5 ملازمین شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں