دکی کوئلہ کان میں پھنسے دو کانکنوں کو 16 روز بعد بھی ریسکیو نہیں کیا جاسکا، ٹیمیں آپریشن میں مصروف

دکی: کوئلہ کان میں بارش کی وجہ سے سیلابی ریلہ داخل ہونے کے باعث کان میں پھنسے دوکانکنوں کو 16ویں روز بھی نہیں نکالاجاسکا 16روز سے مائینز ٹیم اور مائینز انسپکٹر مقصود احمداور صابر خان کاکڑ ریسکیوآپریشن میں مصروف عمل ہے جبکہ ڈپٹی کمشنر صاحبزادہ نجیب اللہ اور اسسٹنٹ کمشنر محمدحنیف کاکڑ بھی ریسکیوآپریشن کا کھڑی نگرانی اور وقتافوقتا متاثرہ کان کادورہ کررہے ہیں اور متاثرہ کان پر موجود امدادی لوگوں اور ٹیموں کو راشن ٹینٹ ادویات ایمبولینسزفراہم کردی گئی ہے ضلعی انتظامیہ روز اول سے ریسکیو آپریشن ٹیموں کوتمام ترسہولیات فراہم کررہی ہے ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے ریسکیو زہیر احمد بلوچ نے وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو چیف سیکرٹری بلوچستان اور ڈائریکٹرپی ڈی ایم اے کی خصوصی ہدایت پر متاثرہ کان کادورہ کیا اور کان کاجائزہ لیااسسٹنٹ کمشنر حنیف کاکڑ بھی انکے ہمراہ تھے جنہوں ڈائریکٹر پی ڈی ایم اےکو تفصیلی بریفنگ دی پی ڈی ایم اے ریسکیو سامان ایکسویٹر ٹریکٹر پہنچاکر ریسکیو آپریشن شروع کردیا ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے ریسکیو زہیراحمد بلوچ نے کہاکہ پھنسے کانکنوں کو جلد نکال دیئے جائیں گے اور ہماری ٹیم کانکنوں کو ریسکیو کرنے تک آپریشن میں حصہ لیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں