کوہلو، اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے کھٹائی میں پڑ گئے، خرد برد کا خدشہ

کوہلو(یو این اے )بلوچستان کے ضلع کوہستان مری(کوہلو)میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے التوا کا شکار ہیں افسران اور ٹھیکیداروں کے لاٹریاں لگ گئی تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کوہستان مری (کوہلو)میں اربوں روپے کی لاگت سے بننے والے کوہلو تا بارکھان کے چند کلومیٹر سڑک کا کام گزشتہ تین سالوں سے التوا کا شکار ہو کر رہ گئے ہیں اربوں روپے خرد برد ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ۔عوامی حلقوں کے مطابق اگر وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور سیکرٹری بی اینڈ آر نے نوٹس لے کر ٹھیکیداروں کےخلاف قانونی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ، تو اربوں روپوں کے پراجیکٹ ڈوب جائیں گے جیسے کہ سابق صدر پاکستان جنرل مشرف کے دور اقتدار میں بننے والے گرلز کالج اور وزیر اعلی بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری کے فنڈ سے بننے والے سٹیڈیم کا کام آج تک جوں کے توں پڑے ہیں کئی یہ پراجیکٹ بھی ڈوب نہ جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں