ضلع کونسل جعفرآباد نے 2کروڑ 88لاکھ روپے کا بجٹ منظور کر لیا

ڈیرہ اللہ یار(یو این اے )ضلع کونسل جعفرآباد نے سال براے 2023/24 کے لیے 2 کروڑ 88 لاکھ روپے کا بجٹ اکثریت راے سے منظور کر لیا گیا، بجٹ میں 3 کروڑ 86 لاکھ پچاس ہزار روپے کا خسارہ ظاہر کیا گیا، ضلع کونسل ہال میں واس چیرمین نظر حسین کھوسہ کی زیر صدارت اجلاس میں اسسٹنٹ ڈاریکٹر لوکل گورنمنٹ مشتاق احمد جمالی نے سال 2023/24 کا بجٹ پیش کیا، 2 کروڑ 88 لاکھ روپے کے بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن کی ادایگی کے بعد ترقیاتی اسکیموں کے لیے فی ممبر کو 7 لاکھ روپے دیے جایں گے جبکہ دفتر کی تزین و آراش کے لیے مختص بجٹ سے 15 فیصد رقم خرچ کی جایگی، اسسٹنٹ ڈاریکٹر نے اجلاس کے شرکا کو بتایا کہ صوبای حکومت سے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 6 کروڑ 74 لاکھ پچاس ہزار روپے کا مطالبہ کیا گیا تاہم سال براے 2023/24 کے لیے 2 کروڑ 88 لاکھ روپے منظور ہوے جس میں 3 کروڑ 86 لاکھ پچاس ہزار روپے کا خسارہ ہے، اجلاس میں موجود ممبران میں عطا اللہ پندرانی، عبدالوہاب بگٹی، میر برہان خان جمالی، شہزاد خان کھوسہ و دیگر نے درپیش مسال اور اجلاس میں محکموں کے افسران کی عدم موجودگی کی نشاندہی کرتے ہوے کہا کہ گندم کی فصل تیار ہوچکی ہے تاہم محکمہ خوراک کی جانب سے گندم کی خریداری شروع نہ ہوسکی، پاسکو کی جانب سے گندم خریداری میں کسانوں کا استحصال کیا جا رہا ہے، باردانہ کسانوں کے دینے کے بجاے بیوپاری کو فروخت کیا جا رہا، ضلع بھر میں امن امان کی صورتحال بھی مخدوش ہوچکی ہے، شہری عدم تحفظ کا شکار ہوچکے ہیں، اجلاس کے دوران لاڈ اسپیکر نہ ہونے سے شرکا کو اپنی بات اسپیکر تک پہنچانے میں دشواری کا سامنا ہے، انکا کہنا تھا کہ آندہ اجلاس دو ماہ کے دوران طلب کیے جایں اور ہر اجلاس میں تمام محکموں کے افسران کو طلب کیا جاے تاکہ انکے سامنے مسال کو پیش کیا جاسکے، اجلاس میں میر میونسپل کارپوریشن میر اسفندیار خان جمالی، چیف آفیسر ضلع کونسل محمد انور قمبرانی، ترجمان جمالی ہاس حسین بخش پتافی، سابق ممبر ضلع کونسل غلام حسین بگٹی، ظفر علی کھوسہ و دیگر مبصرین کے طور پر شریک ہوے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں