ابراہیم رئیسی کی وفات پر سوگ، پرچم سرنگوں، صدر اور وزیر اعظم کا اظہار افسوس

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک بھر میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے جاں بحق ہونے پر سوگ کا اعلان کرتے ہوئے قومی پرچم سرنگوں کر دیا گیا، تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے سوگ کا اعلان کیا اور کہا کہ وہ پاکستان کے اچھے دوست تھے، ابھی ایک ماہ قبل ہی ہمیں ان کی میزبانی کا شرف حاصل ہوا۔وزیر اعظم نے کہا کہ ایرانی صدر کی وفات پر پاکستان میں یوم سوگ ہوگا اور قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔ دوسری جانب صدر مملکت آصف زرداری نے بھی ایرانی صدر، وزیرخارجہ خارجہ اور دیگر کی وفات پر سوگواران سے تعزیت کی جب کہ صدر مملکت نے مسلم امہ کیلئے ابراہیم رئیسی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔صدر نے اپنی تعزیتی پیغام میں کہا کہ ابراہیم رئیسی امت مسلمہ کے اتحاد کے بڑے حامی تھے، وہ فلسطینی اور کشمیری عوام سمیت تمام مسلمانوں کا درد رکھتے تھے، ا?ج پاکستان ایک عظیم دوست کو کھو دینے پر سوگوار ہے، گزشتہ ماہ ہمیں ابراہیم رئیسی کی پاکستان میں میزبانی کا اعزاز حاصل ہوا، ایرانی صدر کا انتقال نہ صرف ایران بلکہ مسلم امہ کیلئے بڑا نقصان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں