کوئٹہ، لنک بادینی روڈ پر مسلح افراد کا گاڑی پر فائرنگ سے ایک شخص قتل

کوئٹہ(این این آئی) کوئٹہ میں گاڑی پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ ایدھی ذرائع کے مطابق ہفتہ کو کوئٹہ کے علاقے لنک بادینی روڈ پر مسلح افراد نے گاڑی پرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے نعش قبضے میں لیکرہسپتال منتقل کردی مزید کارروائی جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں