پنجگور میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ اور ہوائی فائرنگ سے شہریوں کی نیندیں حرام، منتخب نمائندے مسائل بھی حل کریں، عوامی حلقے

پنجگور (نامہ نگار) پنجگور میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ، پوری رات بجلی غائب ہونے سے گرمی کے موسم میں شہریوں کو مشکلات کا سامنا۔ پنجگور سمیت مکران کو ایران سے بجلی سپلائی کی جاری ہے مگر پورے مکران میں بجلی کی طویل ترین لوڈ شیڈنگ ڈسٹرکٹ پنجگور میں کی جارہی ہے صرف چھ سے سات گھنٹے بجلی سپلائی کی جاتی ہے جبکہ پوری رات بجلی غائب ہونے سے شہریوں کی نیدیں حرام ہوگئی ہیں، لوگ مجبور ہو کر گھروں کے صحن میں سوجاتے ہیں مگر شادیوں کی تقریبات اور نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہری گھروں کے اندر سو نے پر مجبور ہوگئے ہیں، بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ اور پوری رات بجلی نہ ہونے سے شہری انتہائی تکلیف میں مبتلا ہیں، اس سلسلے میں علاقے کے عوامی نمائندوں، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور رکن سینیٹ سے اپیل ہے کہ پنجگور کے اجتماعی مسائل پر بھی توجہ دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں