مہنگائی اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ، پیٹرول کے نرخ، مائنز اینڈ منرلز ایکٹ واپس لیا جائے، کوئٹہ میں سول سوسائٹی کا احتجاج
کوئٹہ (ویب ڈیسک) مظلوم عوامی تحریک پاکستان ضلع کوئٹہ اور کنزیومر سول سوسائٹی بلوچستان، اساتذہ تنظیموں اور سیاسی نمائندوں کے اشتراک سے پریس کلب کے سامنے ایک احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر کنزیومر سول سوسائٹی بلوچستان کے نمائندہ و بلوچستان نیشنل پارٹی کوئٹہ کی سابق خواتین سیکرٹری منورہ سلطانہ سمالانی خطاب کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ یہ ظلم ہے آج کے اس مہنگائی کے دور میں بلوچستان کے این سی ایچ ڈی اور بیکس اساتذہ کو صرف منتلی 12000 سیلری مل رہی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ این سی ایچ ڈی اور بیکس اساتذہ کی تنخواہیں 12 ہزار کی بجائے 45 ہزار کی جائے۔ پیٹرول کے نرخ واپس پرانی سطح پر لائے جائیں، ایرانی پیٹرول 150 روپے مقرر کی جائے، گیس کی لوڈ شیڈنگ صبح سے رات 12 بجے تک لاگو کرنے کا حکم کیا جائے، تمام یوٹیلٹی بلو ں میں جو 50 فیصد بھتہ شامل کیا جاتا ہے، اس کا سد باب کیا جائے، ٹارگٹ کلنگ کے شہداءکے و رثا اور زخمیوں کی مکمل مالی مدد کی جائے، خواتین اساتذہ کا کنوینس الاﺅنس ڈبل کیا جائے، اس کے علاوہ مائنز اینڈ منرلز ایکٹ فوری طور پر ختم کیا جائے بصورت دیگر احتجاج کو مزید سخت کیا جائے۔


