حکومت نے پیٹرول 6 روپے 39 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کردیا
اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر اضافہ کردیا۔ حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے فی لیٹر ، ڈیزل کی نئی قیمت 375 روپے 4 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 23 جولائی کے لیے ہیں۔
Load/Hide Comments


