وائٹ ہاﺅس میں فائرنگ کے واقعے پر صدمہ ہوا، ٹرمپ اور خاتون اول کے خیریت سے ہونے پر خوشی ہے، وزیراعظم شہباز شریف
اسلام آباد (ویب ڈیسک) واشنگٹن میں عشائیے میں فائرنگ کے واقعے سے صدمہ ہوا، جان کر خوشی ہوئی کہ آپ اور خاتونِ اول خیریت سے ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف کا واقعے پر اظہار افسوس۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ واشنگٹن میں عشائیے میں فائرنگ کے واقعے سے صدمہ ہوا، یہ جان کر خوشی ہوئی کہ صدر ٹرمپ اور خاتونِ اول خیریت سے ہیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن ڈی سی میں وائٹ ہاﺅس کوریسپانڈنٹس ایسوسی ایشن ڈنر کے دوران پیش آنے والے فائرنگ کے تشویشناک واقعے پر گہرے صدمے کا اظہار کرتا ہوں۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ یہ جان کر خوشی ہوئی کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتونِ اول اور دیگر شرکاءخیریت سے ہیں۔
Load/Hide Comments


