نوکنڈی لیویز تھانے سے 100 افغان باشندے وطن واپسی کیلئے دالبندین منتقل

نوکنڈی(نامہ نگار) نوکنڈی لیویز تھانے سے 100 کے قریب گرفتار افغان باشندوں کو دالبندین منتقل کردیا گیا جہاں سے انہیں واپس انکے ملک ڈی پورٹ کیے جائینگے ۔ تفصیلات کے مطابق سیکورٹی فورسز نے فارن ایکٹ کے تحت 210 افغان باشندوں کو غیر قانونی طریقے سے پاکستان میں داخل ہونے ہر گرفتار کرکے لیویز کے حوالے کیا تھا جہاں انہیں خوراک اور پانی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا جہاں علاقے کے مخیر حضرات نے قیدیوں کیلئے خوردنوش کے اشیاءاور دیگر ضروری سامان مہیا کیے تھے اج سابق مشیر وزیراعلی بلوچستان میر اعجاز خان سنجرانی کی ہدایت پر طارق عزیز سنجرانی نے ٹرانسپورٹیشن کی سہولت دے کر سو کے قریب قید عورتوں ،بچوں اور بزرگ لوگوں کو دالبندین منتقل کردیا ہے جہاں لیویز ضروری کاروائی کے بعد انہیں انکی ملک ڈی پورٹ کردیگی۔ اب بھی سو کے قریب قیدی لیویز تھانے میں بند ہے جنہیں علاقے کے مخیر حضرات خوردنوش کی اشیاءفراہم کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں