ایس بی کے ٹیسٹ کا معاملہ 23مئی کے اسمبلی اجلاس میں زیر بحث لایا جائیگا
کوئٹہ(انتخاب نیوز)بلوچستان اسمبلی کے اجلاس اجلاس کے دوران وزیر اعلی میر سرفراز بگٹی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دور حکومت میں سردار بہادر خان یونیورسٹی کے ذریعے ہونیوالے ٹیسٹ و انٹرویوز پر پورے بلوچستان کو تحفظات ہیں، لہذا ایک تحریک کے ذریعے یہ معاملہ بلوچستان اسمبلی میں زیر بحث لایا جائے جسے آئندہ اجلاس میں بحث کے لئے منظور کیا گیا۔واضح رہے کہ بلوچستان اسمبلی کا اگلا اجلاس 23مئی کو بلایا گیا ہے۔
Load/Hide Comments


