ڈاکٹر مالک بلوچ کےخلاف الیکشن ٹریبونل میں مخالف امیدوار نے پٹیشن واپس لے لی

کوئٹہ(یو این اے )بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سابق وزیر اعلی بلوچستان رکن اسمبلی ڈاکٹر مالک بلوچ کے خلاف الیکشن ٹریبونل میں مخالف امیدوار سید احسان شاہ نے اپنی پٹیشن واپس لے لی ۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سابق وزیر اعلی بلوچستان رکن اسمبلی ڈاکٹر مالک بلوچ کے خلاف الیکشن ٹریبونل میں مخالف امیدوار سید احسان شاہ نے گواہوں کی عدم دستیابی اور مسلسل عدالتی جرمانوں پر احسان شاہ الیکشن ٹریبونل میں ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کے خلاف دائر مقدمہ سے دستبردار ہوگئے ۔ پیر کے روز کوئٹہ میں الیکشن ٹریبونل میں پی بی 26 کیچ 1 کی نشست پر نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر رکن صوبائی اسمبلی کے رکن ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کے بی این پی کے امیدوار سید احسان شاہ کے وکیل بیرسٹر واصل نے سماعت کے دوران پٹیشن واپس لے لی۔ جس پر الیکشن ٹریبونل نے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کے خلاف پٹیشن خارج کر دی۔ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی طرف سے کیس کی پیروی نادر چھلگری ایڈووکیٹ، قاسم علی گاجی زئی اور راحب خان بلیدی ایڈووکیٹ نے کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں