لاپتہ افراد کا معاملہ دبا نہیں رہنا چاہیے، مسئلے پر سیاسی قوتوں سے بات کی ہے،وزیر قانون

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے لاہور میں عاصمہ جہانگیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے، ہمیں گزشتہ چالیس سال سے امن دشمنی کا سامنا ہے، اظہار رائے کا حامی ہوں اور یہ میرے دل کے بہت قریب ہے، ڈیجیٹل رائٹس اور قابل اعتراض مواد کے معاملے پر بہتری جلد آئے گی۔اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ چیف جسٹس پاکستان نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا، انہوں نے کہا کہ لاپتہ افراد کا معاملہ دبا نہیں رہنا چاہیے، لاپتہ افراد کے معاملے پر وزیراعظم کی قائم کردہ کمیٹی کا رکن ہوں، سیاسی قوتوں سے بھی اس مسئلے پر بات کی ہے، تمام مسائل کو مذاکرات کے ساتھ حل کیا جانا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں