بھارت ، ہسپتال بل زیادہ ہونے پر ماں نے بچہ فروخت کر دیا، مقدمہ درج

فیروزآباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ریاست یو پی کے فیروز آباد میں ایک افسوسناک واقعے کے دوران ہسپتال قابل ادا کرنے کے لئے پیسے نہ ہونے کے باعث ماں باپ نے اپنے بچے کو ہی فروخت کردیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افسوسناک واقعہ یوپی کے فیروز آباد میں پیش آیا، جہاں ایک پرائیویٹ ہسپتال کے آپریٹر نے ایک (دلال)کے ساتھ مل کر نو مولود کو گوالیار میں رہنے والے ایک بے اولاد سنار کو فروخت کردیا۔غربت کے باعث والدین دلالوں کے جھانسے میں آگئے، فیروز آباد میں پولیس نے بچہ کی خرید و فروخت کرنے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں