تحفظ کو یقینی بنایا جائے ،ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ
کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹرعبدالماک بلوچ نے ژوب بلوچستان میں جماعت اسلامی کے سربراہ مولانا سراج الحق کے قافلہ پر حملہ اور دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ سیاسی رہنماوں کو سیکورٹی فراہم کرنا حکومت کے فرائض میں شامل ہے جس سے روگردانی یا غفلت بہت بڑے نقصان کا باعث بنتا ہے۔ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے دھماکہ میں جماعت اسلامی کے کارکن متعدد کارکنوں کے زخمی ہونے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مطالبہ کی ہے کہ سیاسی رہنماوں اور کارکنوں کی تحفظ کو یقینی بنایا جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات کا ارتکاب نہیں کیا جاسکے۔ڈاکٹر عبالمالک بلوچ نے اس امر پر تشویش کا اظہار کیا ہے کہ اس وقت سب سے ذیادہ سیاسی رہنما عدم تحفظ کا شکار ہیں اورموجودہ حالات میں سیاسی رہنماوں کی زندگیا رسک پہ ہیں ان کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہونا چاہیے۔


