کرنل شیر خان کے مجسمے کو توڑ کر آگ لگانے والے دو افراد مردان سے گرفتار

مردان (انتخاب نیوز) کرنل شیر خان کے مجسمے کی بے حرمتی کرنے والے 2 مرکزی ملزمان کو مردان سے گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق شیر عالم اور عدنان نامی ملزمان نے مجسمے کو توڑ کر آگ لگا دی تھی۔ اس سے قبل 17 مئی کو اسی واقعے میں ملوث ایک اور ملزم کو گرفتار کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ 9 مئی کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد مردان میں مظاہرے کے دوران کیپٹن کرنل شیر خان کے مجسمے کی بےحرمتی کی گئی تھی، اسے توڑ کر نذرِ آتش کر دیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں