تحریک انصاف نے اسکول لیڈرز میں 80 فیصد اپنے لوگ بھرتی کیے، نگراں مشیر تعلیم خیبر پختونخوا

پشاور (انتخاب نیوز) نگراں مشیرِ تعلیم خیبر پختونخوا رحمت سلام خٹک نے کہا ہے کہ تحریکِ انصاف نے اسکول لیڈرز میں 80 فیصد اپنے لوگ بھرتی کیے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے محکمہ تعلیم میں غیر ضروری بھرتیاں کیں۔ نگراں مشیرِ تعلیم کا کہنا ہے کہ اسکول مانیٹرنگ کا ادارہ موجود تھا پھر بھی 2900 اسکول لیڈرز بھرتی کیے گئے، تجربہ کار اساتذہ کی مانیٹرنگ نئے لڑکوں سے کرانا ان کی توہین ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسکولز لیڈرز بھرتی کرنے سے بہتر تھا اساتذہ بھرتی کر دیتے۔ رحمت سلام خٹک کا یہ بھی کہنا ہے کہ محکمہ تعلیم میں فرنیچر میں کروڑوں روپے کی بے ضابطگیاں ہوئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں