گھر میں گھس کرماریں گے، لاہور جناح ہاﺅس حملے کی ایک اور وڈیو میں شرمناک گفتگو

لاہور (انتخاب نیوز) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے بعد جناح ہاو¿س پر حملے کے حوالے سے اب تک کی سامنے نہ آنے والی وڈیو اور شرپسندوں کی شرمناک گفتگو منظر عام پر آگئی۔ منظر عام پر آنے والی وڈیو میں سیاسی جماعت کے شرپسندوں کے شرمناک جملوں نے بھارت کوبھی پیچھے چھوڑ دیا۔ وڈیومیں سنا جاسکتا ہے کہ کیسے بھارتی فلم کا ڈائیلاگ “گھر میں گھس کرماریں گے” دہرایا گیا، آگ لگانے کے مناظر ثابت کر رہے ہیں کہ شرپسند پوری تیاری سے آئے تھے۔ وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جناح ہاو¿س میں لائٹرکے فیول سے لکڑی کے اسٹینڈ کو آگ لگائی گئی، صوفہ سیٹ کو آگ میں پھینک کرمزید بھڑکانے کو واضح طورپردیکھا جاسکتا ہے، پاکستان سے آزادی کے طلب گار ضمیر فروشوں نے جناح ہاﺅس میں “ہم لے کے رہیں گے آزادی” کے نعرے لگائے، شرپسند اپنے بغض، عناد اور سیاسی شدت پسندی میں سب کچھ بھول گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں