وزیراعظم کی آمد ،وزیراعلیٰ بلوچستان کاواجبات کی ادائےگی کیلئے سخت موقف اپنانے کا فیصلہ
کوئٹہ:وزیراعظم شہبازشریف کا دورہ کوئٹہ ،وزیراعلیٰ بلوچستان کا پی پی ایل کے واجبات سے متعلق سخت موقف اپنانے کا فیصلہ ۔واضح رہے کہ وزیراعظم میاں محمدشہبازشریف آج ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچیںگے دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو کوئٹہ پہنچ گئے ہیں وہ وزیراعظم کا استقبال کرینگے ،ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے پی پی ایل کی اربوں کی واجبات ودیگر سے متعلق وزیراعظم کے سامنے سخت موقف اپنے کا فیصلہ کرلیاہے ،بلوچستان کا مختلف مد میں اربوں روپے واجب الادا ہے ۔یاد رہے کہ بلوچستان میں مالی بحران کی وجہ سے ترقیاتی کام رک گئے تھے جس پر بلوچستان حکومت نے وفاق سے احتجاج اور واجبات کی ادائےگی کامطالبہ کیاتھا پی پی ایل کے ذمے 30ارب کی واجبات تھیں ۔
Load/Hide Comments


