شاری بلوچ کی باقیات 13 ماہ بعد اہلخانہ کے حوالے، تدفین آبائی گاﺅں میں کردی گئی
کیچ (مانیٹرنگ ڈیسک) چینی شہریوں پر فدائی حملہ کرنے والی خاتون شاری بلوچ کی باقیات اہل خانہ کے حوالے، 13 ماہ بعد نماز جنازہ آبائی علاقے میں ادا کردی گئی۔ گزشتہ سال 26 اپریل کو کراچی یونیورسٹی کے مرکزی دروازے پر ایک فدائی حملے میں چینی اساتذہ کو نشانہ بنانے والی شاری بلوچ کی باقیات اہل خانہ کے حوالے کردی گئیں۔ شاری بلوچ کی نماز جنازہ اور تدفین کیچ میں ان کے آبائی علاقے نذر آباد میں منگل کے روز ادا کردی گئی۔ واضح رہے کہ کراچی میں گزشتہ سال 26 اپریل کی دوپہر فدائی حملے میں 3 چینی باشندوں سمیت 4 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
Load/Hide Comments


