اینٹی کرپشن اور پولیس کے پرویز الٰہی کی گرفتاری کےلئے دوسرے روز بھی چھاپے
لاہور( این این آئی) اینٹی کرپشن کی ٹیم تحریک انصاف کے صد ر و سابق وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کی گرفتاری کے لئے دوسرے روز بھی چھاپے مارے گئے ۔ بتایا گیا ہے کہ اینٹی کرپشن کی ٹیم نے پولیس کے ہمراہ وزیر اعلیٰ چودھری پرو یز الٰہی کی گرفتاری کے سلسلے میں ان کے گھر سے ملحقہ ایک نجی سکول اور ہمسائے کے گھر کی تلاشی لی ۔ پولیس ےن ایک گھنٹے سے زائد سرچ آپریشن کیاتاہم پرویز الٰہی کی موجودگی کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔پولیس کی جانب سے پرویز الٰہی کی رہائشگاہ کی طرف آنے والے تمام راستے بھی بند کر رکھے ۔جمعرات کے روز اینٹی کرپشن عدالت لاہور نے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کے کیس میں پرویز الٰہی کی عبوری ضمانت خارج کر دی تھی کے بعد رات کے وقت اینٹی کرپشن کی ٹیم اور پولیس نے ان کی رہائشگاہ پر چھاپہ مارا تھا تاہم ان کی گرفتاری نہیں ہوسکی تھی۔
Load/Hide Comments