کوئٹہ، 9 مئی کے پر تشدد واقعات میں گرفتار پی ٹی آئی کے 24 کارکنان ضمانت پر رہا

کوئٹہ : 9 مئی کے پرتشدد واقعات کے الزام میں گرفتار پی ٹی آئی کے 24 کارکنان ضمانت پر رہا کر دیے گئے ہیں۔ انسداد دہشت گری عدالت کوئٹہ نے کارکنان کی ضمانت منظوری کی تھی۔پی ٹی آئی کارکنان کی ضمانت 3 تین لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی گئی تھی۔ کارکنوں میں سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کے بھائی بلال سوری، سابق گورنر بلوچستان سید ظہور آغا کے بھتیجے اور بھائی کی بھی شامل ہیں۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے رہنماں اور کارکنوں کے خلاف 9 مئی کو ائیر پورٹ روڈ پر جلا گھیرا کے الزام میں میں بجلی روڈ تھانہ میں مقدمہ درج ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں