ایس بی کے میں پاسنگ مارکس 50 فیصد سے کم کرکے 40یا 45 فیصد کیے جائیں، اسٹوڈنٹس آف قلات

قلات (انتخاب نیوز) محکمہ تعلیم میں حالیہ ٹیسٹ ایس بی کے کے پاسنگ نمبر 50 فیصد سے کم کرکے 40 یا 45 فیصد مقرر کی جائے۔ اسٹوڈنٹ آف قلات ڈویژن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ محکمہ تعلیمات اسکولز کے حالیہ ٹیسٹ میں پاسنگ نمبر 50 رکھے ہیں۔ دوسری طرف سوالات میں غلطی کے ساتھ ساتھ پیپر انتہائی سخت بنایا گیا ہے جو کہ یہاں کے بےروزگار نوجوانوں کے ساتھ ظلم ہے کیونکہ بلوچستان تعلیمی لحاظ سے انتہائی پسماندہ ہے، چیف سیکرٹری بلوچستان، ڈپٹی کمشنر خضدار سے اپیل ہے کہ اس حوالے سے بلوچستان کی پسماندگی کو مدنظر رکھ کر حالیہ ٹیسٹ کے پاسنگ مارکس کو 50 فیصد سے کم کرکے 40 یا 45 فیصد کیا جائے تاکہ تمام دور دراز علاقوں میں علم کی کمی دور ہو اور بےروزگار نوجوانوں کو خاص کر خواتین کو اپنے اپنے علاقے میں خدمت کرنے کا موقع ملے اور ان کو ذہنی پریشانی سے نجات مل سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں