بلوچی زبان کے مصنف سخی بخش عرف سکی ساوڑ تربت سے لاپتہ
کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) سخی بخش عرف سکی ساوڑ پسنی سے لاپتہ ہوگئے۔ سخی بخش بلوچ کا تعلق بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے نال گریشہ سریج سے ہے جو کہ مزدوری کرنے کیلئے کچھ وقت پہلے گریشہ سے ہے، کل گھر سے نکلنے کے بعد لاپتہ ہوا جنکا تاحال کوئی پتہ نہیں۔ وہ بلوچی زبان کے نامور لکھاری ہیں، سکی ساوڑ کو پسنی کے علاقے سے لاپتہ کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق سکی ساوڑ کو پسنی کے علاقے سے کل 5 بجے لاپتہ کیا گیا۔ وہ بلوچی زبان میں لوگوں کو پڑھایا کرتے ہیں، کثیر تعداد میں ایسے طلباءہیں جنہوں نے بلوچی "سیاھگ راست نبیسگ” سکی ساوڑ سے سیکھ چکے ہیں۔ اب تک انہوں نے مختلف موضوع پر بلوچی زبان میں تحریریں لکھی ہیں۔ وہ ایک ہنس مکھ اور روشن خیال انسان ہیں، پرامن اور ادبی شخصیات کو لاپتہ کرنا ایک قابل افسوس عمل ہے۔ سکی ساوڑ کو انسانیت کی بنیاد پر جلد از جلد رہا کی جائے۔ سخی بخش کی اہلخانہ نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے سکی ساوڑ کے لاپتہ ہونے کی اطلاع پولیس کو دی ہے۔ انہوں نے مقتدر حلقوں سے مطالبہ کیا کہ سکی ساوڑ کی بازیابی کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔


