کوئٹہ پولیس کی کارروئیاں، افغان باشندے سمیت 14 ملزمان گرفتار، منشیات اور اسلحہ برآمد

کوئٹہ (آن لائن) کوئٹہ پولیس نے منشیات فروشوں چوروں سمیت مفرور ملزمان کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے افغان باشندے سمیت 14 ملزمان کو گرفتار کرکے مسروقہ ٹرک ،موٹر سائیکل لاکھوں روپے بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ برآمد کرکے قبضے میں لے لیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈی آئی جی پولیس غلام اظفر مہیسر ایس ایس پی آپریشن زوہیب محسن کی خصوصی ہدایت پر تھانہ نیو سریاب کے عملے نے کاروائی کرتے ہوئے پرویز کے قبضے سے 7کلو چرس اسکے علاوہ منظور شہید کے عملے نے عزت اللہ کے قبضے سے 500گرام کرسٹل اور دوسری کاروائی میں مفرور ملزم دولت کو حراست میں لے لیا ائیر پورٹ پولیس نے مسروقہ مزدا ٹرک برآمد کرلیا دوسری کاروائی میں اشتہاری ملزم وہاب اور ایک افغان باشندے عطاءاللہ کو گرفتار کرلیا تھانہ شہید جمیل کاکڑ کے عملے نے 4ملزمان نجیب اللہ،ایواد،عصمت اللہ،عبدالقیوم کو گرفتار کرکے اُنکے قبضے سے مسروقہ گھریلو سامان برآمد کرلیا تھانہ عبدالخالق شہید کے عملے نے کاروائی کرتے ہوئے 3ملزمان عبدالحکیم غلام محمد اور عطاءالرحمٰن کو گرفتار کرکے اُنکے قبضے سے چھینے ہوئے 1لاکھ روپے ،موبائل فون اور 2پسٹل برآمد کرلئے قائد آباد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مسروقہ موٹرسائیکل کو فروخت کرنیوالے ملزم حفیظ اللہ اور حمید اللہ کے قبضے سے رقم برآمد کرلی تمام گرفتار ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے کاروائی شروع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں