برمش تیزی سے روبہ صحت، وکٹری کے نشان کے ساتھ نئی تصویر جاری

کوئٹہ،ڈنک واقعہ کی زخمی بچی برمش تیزی سے روبہ صحت، وکٹری کے نشان کے ساتھ نئی تصویر جاری، تفصیلا ت کے مطابق کیچ کے علاقے ڈنک میں عید کے دوسرے روز پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے میں زخمی ہونے والی برمش گولی لگنے سے زخمی ہوئی تھی کراچی کے ہسپتال میں علاج و معالجہ کے بعد برمش کو گھر منتقل کر دیا گیا تھا۔ واقعہ کے خلاف بلوچستان بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، سب سے بڑا مظاہرہ تربت میں ہوا تھا، اسی طرح کراچی، اسلام آباد، لاہور و پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی سانحہ ڈنک کیخلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے، منگل کے روز سوشل میڈیا میں زخمی برمش کی ایک نئی تصویر جاری کی گئی، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ برمش اب تیزی سے روبہ صحت ہے اور پُر اعتماد بھی نظر آرہی ہے تصویر میں برمش نے وکٹری کا نشان بھی بنایا ہے، واضح رہے کہ سانحہ ڈنک میں برمش کے سر سے ماں کا سایہ چھین لیاگیا تھا، واقعے میں ملوث ملزمان سرغنہ سمیت پولیس کی حراست میں ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں