وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کی میڈیا ٹاک کے لفظ اس کی روح سے ہٹ کر رپورٹ کیے گئے، ترجمان حکومت بلوچستان

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے اپنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی میڈیا ٹاک کے لفظ اسکی روح سے ہٹ کر رپورٹ کئے گئے، سڑکوں کی مرمت فنڈز کے سوال پر جواب میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے سڑکوں کی مرمت کے مختص فنڈ پر کرپشن کے متعلق لفظ یار لوگ استعمال کیا جسے خبر میں یار دوست میں بدل دیا گیا بلوچستان اور کوئٹہ کے صحافی جانتے ہیں کرپشن کے کسی معاملے پر لفظ یار لوگ مقامی ضرب المثل کے طور پر استعمال ہوتا ہے امید ہے غلطی درست کی جائیگی کیونکہ اے آر وائی نیوز ایک ذمے دار ادارہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں