مستونگ میں 2 بچوں کا قتل، 2 مجرمان کو سزائے موت، 4 چار چار لاکھ روپے جرمانہ

مستونگ (نمائندہ خصوصی) مستونگ کے علاقے کردگاپ میں 2 بچوں کو بے دردی سے قتل کا معاملہ۔ معزز عدالت نے قاتلوں کو سزائے موت سنا دی۔ کوئٹہ ایڈیشنل سیشن جج فور اقبال خلجی کی عدالت نے فیصلہ سنادیا.جرم ثابت ہونے پر دو ملزمان کو دو دو بارسزائے موت کا فیصلہ صادر کرد دیا۔دونوں ملزمان کو مقتول بچوں کے ورثا کو چار چار لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔ واضح رہے کہ ملزمان نے گزشتہ سالوں دو بہن بھائی کو کردگاپ کے علاقے میں بےدردی سے قتل کر کے انکے بکریاں چرا کر فرار ہوگئے تھے۔ اس وقت کے ڈپٹی کمشنر میجر ر الیاس کبزئی نے فوری نوٹس لیا اور اسسٹنٹ کمشنر عطا المنعم بلوچ نے لیویز فورس کے ہمراہ فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو ڈھاڈر کے علاقے سے گرفتار کرکے مستونگ منتقل کردیا تھا۔ جہاں ملزمان بکریاں فروخت کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ملزمان کے خلاف سخت کیس بنایا گیا تھا جس پر آج دونوں ملزمان کو سزائے موت سنائی گئی اور معصوم بچوں کو انصاف مل گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں