گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے ذمہ داریاں سنبھال لیں

کوئٹہ(یو این اے )گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے آج بروز منگل باقاعدہ اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں، آج گورنر ہاس کوئٹہ آمد پر پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر بلوچستان ہاشم خان غلزئی اور ملٹری سیکرٹری ٹو گورنر بلوچستان لیفٹیننٹ کرنل تنویر حسین سمیت تمام آفیسرز اینڈ اسٹاف نے گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل کا پرتپاک استقبال کیا۔ گورنر بلوچستان شیخ جعفر مندوخیل سے اپنے دفتر کے عملے نے تعارفی ملاقات کی اور گورنر ہاوس اینڈ سیکرٹریٹ کے امور و معاملات کے بارے میں مختصر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر گورنر بلوچستان نے کہا کہ مجھے خوشی ہوئی کہ گورنر ہاﺅس اینڈ سیکرٹریٹ نہایت تجربہ کار اور فرض شناس آفیسران موجود ہیں میری خواہش اور کوشش ہے کہ ملک اور صوبے کی ترقی، خوشحالی اور سلامتی کیلئے اپنی ٹیم کے ساتھ مل اپنا بھرپور کردار ادا کروں. انہوں نے توقع ظاہر کی کہ آپ سب آفیسرز اینڈ اسٹاف اپنے فرائض منصبی خلوص، دیانتداری اور حب الوطنی کے سے سرشار ہو کر سرانجام دیں گے. واضح رہے کہ کہ گورنر بلوچستان شیخ جعفر مندوخیل گزشتہ روز گورنر بلوچستان کے منصب کا حلف لینے کے بعد بلوچستان کانسٹیبلری کے چاق و چوبند دستہ نے سلام پیش کیا. آج گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل سے گورنر ہاس کوئٹہ میں صوبائی وزیر نوابزادہ طارق مگسی، بولان میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نقیب اللہ اچکزئی، سردار یحیی خان ناصر، سابق کوآرڈینیٹر وزیراعلی بلوچستان فتح جمالی، منور خان ، مندوخیل اور جویریہ ترین نے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں