کیچ کے علاقے تمپ سے 3 نوجوان لاپتا

کیچ (انتخاب نیوز) ضلع کیچ میں تمپ کے علاقے پل آباد سے محسن ولد عبدالصمد، عادل ولد عبدالصمد اور سہیل ولد غلام رسول نامی تین نوجوان کو ان کے گھر سے لاپتہ کردیا گیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق بروز منگل کو صبح کسانو کے مقام پر تینوں نوجوانوں کو حراست میں لیکر لاپتا کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق دو بھائیوں میں محسن صمد اس سے قبل بھی جبری گمشدگی کا شکار رہ چکے ہیں جو 9 ماہ بعد گھر لوٹے، تاہم آج وہ دوسری بار لاپتہ کردیے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں