لکی مروت میں پولیس چوکی پر فائرنگ ،ایک پولیس اہلکار جاں بحق
لکی مروت(مانیٹرنگ ڈیسک) لکی مروت میں شہباز خیل پولیس چوکی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔تخریب کاروں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے اہلکار کی شناخت ذکریا کے نام سے ہوئی، پولیس کی جانب سے جوابی کاروائی کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز سوات کے شہر مینگورہ میں سبزی منڈی کے قریب فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے تھے۔
Load/Hide Comments


