بلوچستان،مقامی سطح پر تیار ہونے والی آئسکریم وقلفی کی خرید و فروخت پر پابندی عائد

کوئٹہ 9جون:۔بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے جاری ہونے والے ایک اعلامیہ کے مطابق صوبے بھر میں مقامی سطح پر تیار ہونے والی آئسکریم(قلفی)اور فروزن ڈیزرٹس(Frozen Desserts) کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔بی ایف اے کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ان کی تیاری میں غیر معیاری کلرز اور خطرناک کیمیکلز استعمال کیے جاتے ہیں جو انسانی صحت کے لئے انتہائی مضر ہیں۔مزید برآں ٹھنڈی اشیاء فروخت والے مراکز و حضرات کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ حقیقی اور مستند ڈسٹریبیوٹرز سے آئسکریم، قلفی اور فروزن ڈیزرٹس خریدیں اور ان کی باقاعدہ رسیدیں بھی اپنے پاس رکھیں تاکہ بوقت ضرورت وہ انہیں فوڈ اتھارٹی حکام کو فراہم سکیں، بصورت دیگر پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلوچستان فوڈ اتھارٹی ایکٹ 2014ء کے تحت سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں