بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 17 اور 18 جون کو بجلی فراہمی میں تعطل رہیگا، کیسکو
کوئٹہ (آن لائن) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوں میں بجلی کے کھمبوں کی شفٹنگ اوربرقی لائنوں پرترقیاتی کام کئے جارہے ہیں اس سلسلے میں 17جون (بروزہفتہ)سریاب گرڈاسٹیشن کے انڈسٹریل اور سیٹلائٹ ٹاون ایکسپریس فیڈروں سے دن12بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی بندرہے گی۔18جون (بروزاتوار)مری آبادگرڈاسٹیشن کے مری آباد، طوغی روڈ، کانسی ون، اسٹاف کالج فیڈروں سے صبح8بجے سے 10بجے تک جبکہ شیخ ماندہ گرڈاسٹیشن کے پی اے ایف، تکاتو، عمر، ادیان، ٹی پی ایس، اغبرگ، جبل نور، سی ٹی ایس، خروٹ آباد، ریگی، ایگریکلچر کالج، واپڈاہسپتال، گارڈن ٹاون فیڈروں سے صبح نو بجے سے دن ایک بجے تک بجلی بندرہے گی نیز اسی روز مری آباد گرڈکے سید آباد، سٹی، سرینا، کانسی ٹو، نیو ایم ای ایس اور نارکوٹکس فیڈروں سے صبح 11بجے سے دوپہر2بجے تک اور اسی گرڈکے گلستان روڈ، سدرن کمانڈ، نیولیاقت بازارایکسپریس فیڈروں سے دوپہر2بجے سے شام 4بجے تک جبکہ اسی روز کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے اسٹیڈیم اور مری آبادگرڈکے گلستان روڈفیڈروں سے دن ایک بجے سے شام پانچ بجے تک بجلی بندہو گی۔علاوہ ازیں سریاب گرڈاسٹیشن کے اولڈسیٹلائٹ ٹاون اور منی مارکیٹ فیڈروں سے دن 12بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی بندرہے گی۔ دریں اثنا 132KVاورماڑہ گرڈاسٹیشن سے 17اور18جون کو روزانہ صبح 9بجے سے شام 4بجے تک بجلی بندرہے گی جبکہ 18جون کوچاغی، سوئی اور ڈیرہ بگٹی گرڈاسٹیشنوں سے صبح 9بجے تا دوپہر2بجے نیزاِسی روز گنداخہ گرڈاسٹیشن سے صبح6بجے سے دن 12بجے تک بجلی بندہوگی۔علاوہ ازیں 19جون (بروزپیر)سریاب گرڈاسٹیشن کے سریاب ون، سریاب ٹو، واسا، ہزارہ ٹاون، غازی، اولڈلیاقت بازار،اولڈجان محمد، جائنٹ روڈ، خیر بخش مری، اے ون سٹی، کرانی، دلدارکاریز فیڈروں سے دن11:30بجے سے شام 4:30بجے تک بجلی بندرہے گی جبکہ اسی روز انڈسٹریل گرڈاسٹیشن کے ایف جی ایس، شاہنواز،سریاب مل، بن یامین، شاہین اسٹیل، کیو ایس سیمنٹ، اولڈ و نیو میاں غنڈی، غازی اسٹیل ون، ٹو، انڈسٹریل بولان، عاصم آباد، پشتون آبادایکسپریس، اولڈو نیو پشتون آباد، راڈار، شموزئی، واسا، کمبیلا، شیخ زید اسپتال فیڈروں سے صبح11بجے سے شام 4بجے تک بجلی بندہوگی نیز شیخ ماندہ گرڈاسٹیشن کے کڈنی، ادیان، داریم، خروٹ آباد، دوستین، ویسٹرن بائی پاس، چشمہ، عمر، تکاتو، واسا، پی اے ایف، جبل نور فیڈروں سے دن12:30بجے سے شام 5:30بجے تک بجلی بندرہے گی، اسی طرح 19جون کے روز کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے سورج گنج بازار،ملک پلانٹ، نواں کلی، اولڈسمنگلی، پی اے ایف، انٹرکنیکٹر، بروری روڈ، جناح روڈ، کسٹم، عالم خان فیڈرز اور مری آبادگرڈکے مری آباد، سید آباد، کاسی ون، کاسی ٹو، اسٹاف کالج، ایم ای ایس،طوغی روڈ، لیاقت بازار ایکسپریس، سرینا، سٹی فیڈروں سے دن ایک بجے سے شام پانچ بجے تک بجلی ہوگی۔علاوہ ازیں 19جون کو 132Kvٹرانسمیشن لائن پر کام کے سلسلے میں گوادرانڈسٹریل اسٹیٹ اور گوادرگرڈاسٹیشنوں سے صبح 9بجے سے شام4بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی گرڈزحمت کے لئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت کی گئی ہے۔


