کوہلو کی مرکزی شاہراہ اور مختلف سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار، حادثات میں اضافہ ہونے لگا

کوہلو: کوہلو میں مرکزی شاہراہ سمیت مختلف سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار، مرکزی شاہراہ کو مختلف جگہوں پر جھاڑیوں کے باعث ٹریفک حادثات میں اضافہ متعلقہ حکام کی عدم توجہ کی وجہ سے سڑکوں کی حالات زار بہتر نہ ہوسکی۔ کوہلو کو پنجاب اور اندرون بلوچستان ملانے والی مرکزی شاہراہیں مختلف جگہوں سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، مختلف مقامات میں مرکزی شاہراہ پر جھاڑیوں کے باعث سڑکوں کی دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوچکی ہیں، جس کے باعث چلنے والی مال بردار گاڑیوں مسافروں اور مریضوں کو آنے جانے میں سخت دشواریوں کا سامنا رہتا ہے اور ٹریفک حادثات میں بھی اضافہ ہورہا ہے جبکہ متعلقہ حکام سے اخبارات کے بل کے پیسے بھی محفوظ نہیں ہیں۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ متعلقہ محکمے کو کئی بار اطلاع دینے کے باوجود تاحال کوئی شنوائی نہیں ہورہی، متعلقہ محکمے کی سڑکوں کی حفاظت کے لئے تعینات سینکڑوں ملازمین بھی اپنی ذمہ داری نبھانے سے قاصر ہیں جبکہ محکمے کی جانب سے تعمیر ہونے والی نئی کئی سڑکیں بھی ناکارہ ہوچکی ہیں بارشوں کے وقت متعلقہ محکمے نے اپنی ذمہ داریاں بھی دوسرے محکمہ (ایم ایم ڈی)کو دے رکھی ہیں اعلی حکام کو چاہئے کہ نوٹس لیکر متعلقہ محکمے کے خلاف قانونی کارروائی کرکے سڑکوں کی مرمت اور کناروں پر اگنے والی جھاڑیوں کو صاف کیا جائے تاکہ ٹریفک حادثات میں کمی آسکے اور محکمہ زرعی انجینئرنگ کو اپنی ذمہ داریوں سے بھی آگاہ کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں