صوبائی وزیر خزانہ 19 جون کو بلوچستان اسمبلی میں بجٹ پیش کریں گے
کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان کا آئندہ مالی سال 2023-24ءکا بجٹ 19 جون بروز پیر صوبائی وزیر خزانہ انجینئر زمرک خان اچکزئی پیش کریں گئے۔ آئندہ مالی سال کے بجٹ کا حجم 700 ارب روپے ہونے کا امکان ہے بجٹ میں 150 ارب روپے سے زائد کا خسارہ ہو سکتا ہے آئندہ بجٹ میں صحت کارڈ کے لئے 5ارب 80کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے اور سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی کے لئے 2ارب 70کروڑ روپے رکھے ہیں ذرائع کے مطابق بلوچستان ایجوکیسشن انڈوومینٹ فنڈ کے لئے 2ارب روپے مختص کئے جائیں گئے اور صوبائی حکومت نے پنشن فنڈ کے لئے 2ارب روپے مضتص کر رہی ہے عوامی انڈوومینٹ کے لئے 1ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے لوگوں کو ہنر مند بنانے کے پروگرام کے لئے 2ارب روپے رکھے جائیں گئے اور بلوچستان میں فوڈ سیکورٹی کے لئے 1ارب روپے اور پی پی ایچ ائی کے لئے 75کروڑ روپے مختص کر نے کی تجویز ہے۔
Load/Hide Comments


