نوشکی، ٹرالر الٹنے سے آر سی ڈی شاہراہ پانچ گھنٹے بند، مسافروں کو شدید گرمی میں مشکلات

نوشکی (یو این اے) ٹرالر الٹنے سے آر سی ڈی شاہراہ پانچ گھنٹے تک بند، مسافروں کو شدید گرمیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اتوار کے روز دن بارہ بجے سلطان پاس پر مال بردار ٹرالر بیک کرتے ہوئے الٹ گئیں جس کے نتیجے میں کوئٹہ تفتان آر سی ڈی شاہراہ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہی، شدید گرمی میں مسافروں خصوصا عورتوں اور بچوں کو سخت مشکلات اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ایڈشنل ڈپٹی کمشنر نے موقع کا دورہ کرتے ہوئے کرین کے زریعے ٹرالر کو سائیڈ کرکے ٹریفک بحال کردیا مسافروں کو ٹھنڈے پانی دینے کا بھی خصوصی انتظام کی گیا اے ڈی سی نظام رحیم بلوچ نے یو این اے کو بتایا کہ ٹرالر میں اسپرٹ لوڈ تھی جسے انتہائی محتاط انداز میں سڑک کو ٹریفک کے لیے بحال کیا گیا تاکہ کوئی حادثہ رونما نہ ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں