غیرت کے نام پر بھائی نے بہن کو موت کے گھاٹ اتار دیا، ملزم فرار

ننکانہ (مانیٹرنگ ڈیسک)بھائی نے غیرت کے نام پر بہن کو موت کے گھاٹ اتار دیا، واردات کے بعد ملزم فرار ہو گیا۔زرائع کے مطابق بھائی کے ہاتھوں بہن کے قتل کے المناک واقعے نے ماں باپ کی زندگی اندھیر کر دی۔ بھائی کو بہن کے کردار پر شک تھا جس پر بہن بھائی کے مابین تلخ کلامی ہوتی رہتی تھی۔واردات کے روز دونوں کے مابین بحث اس قدر بڑھی کہ بھائی نے طیش میں آ کر بہن کو جان سے مار ڈالا اور فرار ہو گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں