قلات، بلدیات کی مخصوص نشستوں پر انتخابات، نوابزادہ نعمت اللہ زہری اور خالد لانگو کے درمیان انتخابی اتحاد ہوگیا
قلات (این این آئی) بلوچستان اسمبلی کے رکن نوابزادہ میر نعمت اللہ خان زہری اور سابق مشیر خزانہ میر خالد خان لانگو کے درمیان بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں انتخابی اتحاد ہوگیا، بائیس جون کے مخصوص نشستوں کے انتخابات میں ہم سرپرائز دینگے ۔رکن صوبائی اسمبلی نوابزادہ میر نعمت اللہ خان زہری اور سابق مشیر خزانہ میر خالد خان لانگو کا نیچاری ہاﺅس قلات میں مشترک پریس کانفرنس سے خطاب۔ قلات میں بلدیاتی انتخابات کے آخری مرحلہ کے لئے جوڑ توڑ میں تیزی آگئی اور مختلف پارٹیوں میں انتخابی اتحاد بھی ہوگیا گزشتہ روز رکن صوبائی اسمبلی نوابزاہ میر نعمت اللہ خان زہری اور الخالد پینل کے سربراہ اور سابق مشیر خزانہ میر خالد خان لانگو کے درمیان انتخابی اتحاد ہوگیا اس موقع پر انہوں نے نیچاری ہاﺅس قلات میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے دروزیں سب کے لئے کھلے ہیں ہم قلات کے عوام کی خدمت کے لئے ہر وقت تیار ہیں ہم نے پہلے بھی قلات کے عوام کے لئے خدمت کی ہیں اور آئندہ بھی خدمت کرتے رہیں گے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بائیس جون کو ہونے والے مخصوص نشستوں کے لئے انتخابات میں ہم سرپرائز دینگے ۔


