امریکا کا قرض 15 جون تک 32 ہزار ارب ڈالر سے زائد ہوگیا

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی قرض کے اعداد و شمار جاری کردئیے گئے جس کے مطابق 15جون تک امریکا کا قرض 32ہزار ارب ڈالر سے زائد ہے۔ رپورٹس کے مطابق امریکی قرض چین، جاپان، جرمنی اور برطانیہ کی سالانہ پیداوار سے زیادہ ہے اور امریکا یومیہ 2ارب ڈالر اپنے قرض کا سود دے رہا ہے۔ امریکی قرض کی فی کس اوسط 2لاکھ 44ہزار ڈالر ہے اور رواں سال امریکا کا یکم جون سے 15جون تک 572ارب ڈالر قرض بڑھا ہے۔ واضح رہے کہ رواں ماہ امریکی سینیٹ نے قرض کی حد بڑھانے اور بجٹ میں کٹوتیوں کے پیکج کی حتمی منظوری بھی دی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں