کشیدہ حالات کے پیش نظر وزیر داخلہ بلوچستان وڈھ پہنچ گئے، فریقین کے درمیان افہام و تفہیم سے تنازعات کاخاتمہ ضروری ہے، ضیاء اللہ لانگو
وڈھ (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی ہدایات پر وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو وڈھ پہنچ گئے،رکن صوبائی اسمبلی حاجی زابد علی ریکی انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ بھی ان کے ہمراہ،وزیر داخلہ بلوچستان و دیگر اعلیٰ حکام کا وڈھ پہنچے پر رکن صوبائی اسمبلی میریونس عزیز زہری کمشنر قلات ڈویژن داؤد خان خلجی ڈی آئی جی پولیس قلات رینج پرویز خان عمرانی ڈپٹی کمشنر خضدار جمیل احمد بلوچ ،ایس ایس پی خضدار فہد کھوسہ اور وینگ کمانڈر وڈھ ایف سی نے استقبال کیا، اس موقع پر ضیا لانگو نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ ذمہ داری کا مظاہر ہ کرتے ہوئے فریقین کے درمیان افہام و تفہیم سے معاملات کو بہتر بنایا جائے۔قبائلی تنازعات کا خاتمہ ھی ترقی وخوشحالی کی ضمانت ہے۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ قبائلی تنازعات کا بروقت خاتمہ کرکے رواداری کو فروغ دینا ہے وزیر داخلہ نے یہ بھی کہا کہ امن و امان کے لئے لوگوں کے مابین درپیش تنازعات اور لڑائی جھگڑوں کا خاتمہ ضروری ہے۔قانون کی بالادستی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔


