تمبو میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 2 خواتین جاں بحق، 2 افراد زخمی
تمبو (آن لائن) پولیس تھانہ باباکوٹ کی حدود میں مسلح افراد نے گھر کے اندر گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو خواتین جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے پولیس کے مطابق پولیس تھانہ بابا کوٹ کی حدود گوٹھ محمد ہاشم عمرانی میں مسلح افراد نے محمد یوسف مگسی کے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی فائرنگ کے نتیجے میں دو خواتین مسمار کونجہ بی بی زوجہ محمد یوسف، رانی بی بی زوجہ محمد یوسف موقع پر جانبحق جبکہ محمد یوسف ولد غلام علی، جمیلہ بی بی دختر محمد یوسف شدید زخمی ہوگئے اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر سیول ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی پہنچا دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشوں کو ورثہ کے حوالے کرکے مزید کاروائی شروع کردی ہے تاہم واقعے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔
Load/Hide Comments


