اسمگلنگ کی روک تھام کیخلاف کسی کے دباﺅ میں نہیں آئیں گے، ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈ

اوتھل : پاکستان کوسٹ گارڈز کے ترجمان کے پریس ریلیز کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز کے جوان اپنے فرائض منصبی کی ادائیگی اور اسمگلنگ کی روک تھام کے سلسلے میں حب ریور روڈ گشت پر تھے دوران گشت ایک مشکوگ مزدا کو روکا گیا جس پر انگل ایرانی ڈیزل لوڈ تھا جس پر مزدا کے ڈرائیور نے ڈیوٹی پر موجود جوانوں کے ساتھ بدتمیزی شروع کر دی اور اپنے کچھ ساتھیوں اور ٹرانسپورٹروں کو بلوا کر حب ریور روڈ بلاک کر دیا۔ جس کے باعث پبلک کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ ان شرپسند عناصر کا عمل پاکستان کوسٹ گارڈز کے اپنے فرائض منصبی اور کارسرکار میں مداخلت ہے۔ پاکستان کوسٹ گارڈز اس قسم کے حربوں سے اپنے فرائض منصبی اور اسمگلنگ کی روک تھام کے خلاف کسی دباو¿ میں نہیں آئی گی۔ اور اس طرح کی کاروائیوں میں ملوث شرپسند عناصر کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ پاکستان کوسٹ گارڈ ز جائز طریقے سے کاروبار کرنے والے لوگوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈ ز ہر قسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔ اور پاکستان کی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں