لورالائی میں 7 سالہ بچی کیساتھ جنسی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار
لورالائی (این این آئی) لورالائی میں پو لیس نے کاروائی کر تے ہوئے آدھے گھنٹے کے اندر بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کر نے والے ملزم کوگر فتار کر لیا ۔ پو لیس کے مطابق ایس ایچ او لورالائی عارف باتوزئی، انسپکٹر ہمایوں ناصر کی سربراہی میں لورالائی پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے خان صدیقی گلی لورالائی میں 7 سالہ بچی راحیلہ دختر جان آغاکے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم شوکت ولد آغاجان عمر 25/26 سال ساکن خان صدیق گلی لورالائی کو آدھے گھنٹے کے اندر گرفتار کرکے ملزم کیخلاف مقدمہ فرد نمبر 78/023بجرم 376،342،506/2، درج کرلیا مزید تفتیش لورالائی پولیس کررہی ہے۔
Load/Hide Comments


