چمن میں چیک پوسٹوں پر رشوت کا بازار گرم ہے، مسافروں سے رویہ درست کیا جائے، احتجاجی ریلی کا مطالبہ
چمن (آن لائن) عوامی تحریک کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں سول سوسائٹی انجمن تاجران نیشنل پارٹی او انجمن معذوران بھی عوامی تحریک کے اس احتجاجی مظاہرے میں شریک تھے مظاہرہ مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے سناتن چوک پر جلسہ عام میں تبدیل ہوا جلسے سے صدر حاجی رحمت اللہ پہلوان ،صاحب جان اچکزئی ،عبدالرازق خان ،عطا اللہ ،مسلم ،بشیر خان ،شمس اللہ ،حاجی راہ محمد اچکزئی اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گڑنگ چیک پوسٹ کو فوری طور پر ختم کیا جائے پرمٹ نامنظور پرمٹ کے نام پر چمن شہر کیلئے چینی اور دوسری اشیائے خوردونوش کی بندش کر رکھی ہے جو کہ چمن کے عوام کے ساتھ سراسر ظلم ھے پرمٹ کے نام پر گڑنگ پر رشوت خوری کا بازار گرم ہے دوسری طرف بارڈر پر ایف سی کی چھوٹے محنت کشوں کے ساتھ رویہ درست کریں ایک یا دو کیلو چینی کی اجازت دی جائے کوئٹہ چمن شاہراہ پر بدترین کرپشن میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی جائے بزرگ تاجر حضرات اور خواتین کیلئے سہولیات دی جائے اس کے علاوہ نادرا پاسپورٹ میں شریف شہریوں کو تنگ کرنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے نادرا اور پاسپورٹ دفاتر کرپشن کے مراکز بنے ہوئے ہیں اپنی کرپشن کیلئے غیر قانونی شرائط سمجھ سے بالا تر ھے تمام ثبوتوں کے باوجود شناختی کارڈوں کو بلاک کرنا اور بعد میں پیسے طلب کر نا کہا کا اور کس طرح پالیسی اور قانون ھے مقررین نے ضلع چمن میں امن و امان اور منشیات کی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ اے روز لوگوں کو مارا اور لوٹا جارہا ہے پورے شہر اور اطراف ڈاکوں کے نرغے میں ھے پورے ضلع کو منشیات فروشوں اور ڈاکوں نے سر پر اٹھا لیا ہے کوئی قانونی رٹ نہیں ہے مقررین نے کہا کہ اگر ان مسائل پر ایکشن نہ لیا گیا تو مزید سخت اقدامات اٹھائے جاینگے۔


