سردار اختر مینگل کی رہائشگاہ کی طرف پیش قدمی کی جارہی ہے، وزیر داخلہ وڈھ کے معاملے پر بریفنگ دیں، نصیر شاہوانی
کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان اسمبلی میں بجٹ اجلاس میں بحث بی این پی کے پارلیمانی لیڈر ملک نصیر احمد شاہوانی نے کہا کہ وڈھ میں صورتحال کشیدہ ہے ۔سردار عطاءاللہ مینگل کے مسکن اور سردار اختر جان مینگل کی رہائشگاہ کی طرف گزشتہ 6روز سے پیش قدمی کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیرداخلہ وڈھ گئے لیکن واپس آنے کے بعد انہوں نے ایوان کو اس حوالے سے کوئی بریفننگ نہیں دی ۔انہوں نے کہا کہ کہا کہ وڈھ میں آگ لگا کر حکومت صوبے میں امن کیسے پیدا کر سکتی ۔ ملک نصیر شاہوانی نے کہا کہ زراعت کو جدید خطوط پر استوار کر نے ،غلہ بانی بہتر کرنے ، کچھی کینال منصوبہ 20سال سے التواءکا شکار ہے انہیں مکمل کرنے کی ضرورت ہے صوبے کے پیدواری شعبوں کو بہتر بنانے ، زمینداروں کو خود مختار بنانے کی ضرورت تاکہ ملک میں فوڈ سیکورٹی کو یقینی بنایا جاسکے۔
Load/Hide Comments


