وڈھ ، ٹریفک حادثے میں خاتون سمیت 5 افراد زخمی
وڈھ (نمائندہ انتخاب) وہیر ایریا میں کار گاڑی الٹ گئی، پانچ افراد زخمی، ڈپٹی کمشنر خضدار موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ریسکیو کرکے ہسپتال روانہ کروایا ۔تفصیلات کے مطابق اب سے کچھ دیر پہلے خضدار کے علاقہ وہیر میں این 25 شاہراہ پر کار گاڑی الٹ گئی ۔ جس کے نتیجے میں خاتون سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے ۔ ڈپٹی کمشنر خضدار کیپٹن (ر)جمیل احمد کا قافلہ وہاں سے گزر رہا تھا وہ خود رک کر زخمیوں کو لیویز فورس کے ذریعے ریسکیو کروایا اور ہسپتال روانہ کیا ۔
Load/Hide Comments


