حماس کا عالمی فوجداری عدالت سے فلسطینیوں کیخلاف جنگی جرائم کی موثر تحقیقات کا مطالبہ

بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی تحریک مزاحمت (حماس )نے عالمی فوجداری عدالت سے فلسطینیوں کیخلاف جنگی جرائم کی موثر تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔ حماس کے قانونی امور کے دفتر نے عالمی عدالت پر زور دیا کہ وہ فلسطین کے معاملے میں اپنے فوج داری دائرہ اختیار کا استعمال کرے اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں ہونے والے اسرائیلی جرائم کا نوٹس لے۔حماس نے مطالبہ کیا کہ فلسطین کا مقدمہ روم کے آئین اور بین الاقوامی فوجداری عدالت کے کام کو منظم کرنے والے طریقہ کار کے قواعد کے مطابق قانونی طور پر مناسب اہمیت حاصل کرے۔ عدالت کے سامنے تیار کردہ باقی مقدمات کی طرح فلسطینیوں کے حقوق کی پامالی اور جرائم کی تحقیقات کرے لئے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔حماس نے باور کرایا کہ اسرائیل بین الاقوامی فوج داری عدالت، اقوام متحدہ اور بین الاقوامی انسانی حقوق کے تمام معاہدوں کی کھلی خلاف ورزی کررہا ہے۔ عالمی فوج داری عدالت کو جرائم اور انسانی حقوق کی پامالیوں پر اسرائیل کے خلاف سخت اقدامات کی سفارش کرنی چاہیے۔حماس کے قانونی دفتر نے پبلک پراسیکیوٹر پر زور دیا کہ وہ فلسطین کے معاملے میں تحقیقاتی طریقہ کار کو حقیقی اور موثر طریقے سے مکمل کرے اور فلسطینی متاثرین کی کمیونٹی کے ساتھ زیادہ قریب سے کام کرے جنہیں اسرائیلی نسل پرست حکومت کے کمیشن کے نتیجے میں شدید نقصان پہنچا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں