بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں بجلی کی آنکھ مچولی، ایوان کی کارروائی متاثر

کوئٹہ (این این آئی) بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں بجلی کی آنکھ مچولی جاری رہی ۔ اتوار کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے دوران متعدد بار بجلی بند ہونے سے ایوان کی کاروائی متاثر ہوتی رہی ۔ واضح رہے کہ کوئٹہ شہر میں گزشتہ چند روز سے بجلی کی آنکھ مچولی جاری ہے جس پر آج ڈپٹی اسپیکر نے کیسکو کے سی ای او کو طلب کر رکھا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں